پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج میں شامل تحسین گیلانی کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں کا انکشاف

لندن(کشمیر ڈیجیٹل) لندن میں پاکستان سفارتخانے کے باہر احتجاج میں شامل تحسین گیلانی کے ماضی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں کا انکشاف سامنے آگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جے کے ایل ایف حمید بھٹ کا ایک خط سامنے آگیا جس میں تحسین گیلانی کے ماضی میں بھارت خفیہ ایجنسی را سے رابطوں اور اعلیٰ بھارتی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے لکھا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کشمیری سٹیک ہولڈرز نہیں،آزادکشمیر کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں ،ماریہ اقبال ترانہ

سابق چیئرمین جے کے ایل ایف حمید بھٹ جو کہ پاکستان مخالف نظریات رکھتے تھے اپنے خط میں تحسین گیلانی کی ملاقاتوں کے حوالے سے انہیں سوالنامہ بھیجا گیا کہ ان ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام سے کیوں ملاقاتیں کرتے رہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین جے کے ایل ایف نے اپنے خط میں تحسین گیلانی کی ملاقاتوں کا ذکر کیا ۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ آپ نے کس کے کہنے پر ملاقاتیں کیں اور ملاقات کیلئے وقت تاریخ اور جگہ کا تعین کیسے کیا اور ملاقات سے قبل قیادت کو کیوں نظرانداز کیا گیا ۔