جہلم ویلی:شفیق کاظمی قیادت سے ناراض، پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سے مستعفی

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)حلقہ سات جہلم ویلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن کو ٹکٹ نہ دینے پر سید شفیق کاظمی پارٹی قیادت سے سخت ناراض، عہدےسے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے پولیٹیکل سیکرٹری(وقت)سید شفیق کاظمی نے پیپلز پارٹی سے 35 سالہ وابستگی کے بعد پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل سے استعفیٰ دینے،آئندہ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزادکشمیر: میڈیکل افسران واہلکاروں کی تقرریاں منسوخ، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیگٹیو کونسل کے رکن سید شفیق کاظمی نے کہا کہ 2021ء کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تب بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔

اب کی بار حلقہ سات جہلم ویلی سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے پارٹی نے محرم کے ایام،چھٹیوں کے دوران درخواستیں طلب کر کے جلدی میں ٹکٹ جاری کردیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نجی تعلیمی ادارے 90دن میں رہائشی عمارتیں خالی کریں، ہائیکورٹ آزادکشمیر کا حکم

اس دوران نہ کوئی اطلاع ملی، مجھ سمیت کئی امیدوار بنک،انٹرنیٹ بند ہونے کے باعث بنک ڈرافٹ بنا کر درخواست جمع کروانے سے محروم رہے،جس پارٹی کیلئے جان،مال،زندگی وقف کی اس پارٹی نے اعتماد میں لینے کے بجائے ایک بار پھر حلقہ سات،جہلم ویلی میں غیر نظریاتی امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا،۔۔

اس لئے مزید پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے،ساتھیوں،نظریاتی کارکنان کے ساتھ مشاورت جاری ہے،مشاورت مکمل کر کے جلد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔