استحکام پاکستان پارٹی کا پاور شو:آزادکشمیرکی اہم سیاسی شخصیات کا شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرکا اسلام آباد میں پائور شو، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر سے اہم سیاسی شخصیات کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر دیگر عہدیداروں سمیت آزاد کشمیر سے نئے شامل ہونے والوں کی شرکت ،تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:شفیق کاظمی قیادت سے ناراض، پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سے مستعفی

سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تقریب میں قابل احترام ساتھی موجود ہیں،آئی پی پی کے صدر اور پارٹی رہنماؤں ہمارے حوالے سے یہ تقریب سجائی گئی۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عبدالعلیم خان اور تمام دوستوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جب خان صاحب نے آئی پی پی کی بنیاد رکھی ہم انکے ساتھ تھے۔

سردار تنویر الیاس کیا مزیدکہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں فلور کراسنگ کا رول بہت پرانا ہے، 2022 میں عدالت نے فلور کراسنگ کا رول ختم کردیا، آزاد کشمیر میں رہنے والوں کو بخوبی علم ہے پاک فوج کیا ہے؟، لوگ پاک فوج کی گاڑیوں کو چومتےہیں۔ پاک فوج ہماری تحفظ کی ضمانت ہے۔

سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئےپیپلز پارٹی کو آزادکشمیر میں 13 ارکان سے 29 تک لے کر گئےآزاد کشمیر میں گزشتہ وزیر اعظم کی حکومت میں بحران پیدا ہواسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حکومت ایم ایل ایز کی حکومت تھی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاق کے ساتھ غیر حقیقی معاہدہ کیا،بجلی تین روپے یونٹ دینا قابل عمل نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار امان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اگر وفاقی حکومت کل یہ مراعات واپس لے گی تو پھر بھی مسئلہ ہوگا،آزاد کشمیر کے عوام روایتی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام آج سڑکوں پر بیٹھے ہیں، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان نےکہا کہ اسلام آباد۔مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دی جا رہی ہے جبکہ مظفرآباد کو مانسہرہ سے بھی جدید شاہراہ کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جس سے آزاد کشمیر کے عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم اور محنت پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے عوام کئی دہائیوں تک بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم رہے۔

حیدرآباد۔سکھر موٹروے تیس سال تک نہ بن سکی، لیکن آج وہی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جنہوں نے اپنے ادوار میں عوامی مسائل حل نہیں کئے۔

ڈاکٹر سردار ظفر اقبال ، پونچھ سے سردار مرتضیٰ علی احمد، جہلم ویلی حلقہ 4 سردار عبدالجبار مغل ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عامر نعیم ، کوٹلی مظفر آباد سے سید افتخار حسین شاہ ، کونسلر شجاع منگول ایڈووکیٹ ، ایل اے 35 سے چوہدری عبدالقدیر گجر، نیلم سے سردار سجاد گل ، چیئرمین حاجی افتخار مغل ، چیئرمین فہیم مشتاق، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر زمان ، ترجمان سردار مشعل یونس نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں جہلم ویلی سے سید انعام گیلانی ، کونسلر خالد محمود ،کونسلر نعمان عثمان، ایل اے 42 حافظ احمد بٹ ،ویلی 3،سردار نزاکت منشاد ، نعمان علی چغتائی، عاصم حمید ، فرحان انور، نوید چوہدری شامل تھے ۔

آزاد کشمیر سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی قیادت میں آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں کرنل محبوب ، علی خان سونی ، ملک ذوالفقار، صاحبہ صدیق ، ریاض گجر ، طاہر کھوکھر ، راجہ طالب ، مرتضیٰ علی احمد ، جبار مغل ، تقدیس گیلانی بھی ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر جی جی جمال ،گل اصغر خان،شہزاد عزیز،فیاض الحسن چوہان،چوہدری ظہیر الدین خان،مخدوم طارق محمود الحسن،راجہ یاور کمال،سردار امیر ہارون،حمزہ مجید بازمی بھی موجود تھے ۔

استحکام پاکستان میں شامل ہونیوالوں میں ذولفقار علی،ملک محمد یوسف،اعجاز احمد کھٹانہ،چوہدی محمد مقبول،محمد ندیم کھوکھر،چوہدی وقار نذیر ایڈوکیٹ،چوہدری ذولفقار نور،احسان احمد،محمد عرفان چوہدی، عون چوہدی،رانا نذیر احمد خان،شعیب صدیقی، چوہدی راؤف احمد، ہارون گل، میاں خالد محمود کے نام سامنے آئے ہیں۔
٭٭٭