راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی، جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ طلبہ، پارٹی رہنماؤں، تاجروں اور شہریوں سے خطاب بھی کریں گی۔
دورے کا آغاز بارانی زرعی یونیورسٹی سے ہوگا، جہاں مریم نواز طلباء و طالبات اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کریں گی، یونیورسٹی سے وہ قافلے کی صورت میں رحمان آباد پہنچیں گی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف،مریم کا دورہ مظفرآباد کامیاب، 14ارب70کروڑ کے ترقیاتی فنڈز مختص
رحمان آباد سے وزیراعلیٰ کمرشل مارکیٹ جائیں گی اور وہاں واکنگ اسٹریٹ منصوبے کا افتتاح کریں گی، اس کے بعد وہ سیدپور روڈ پہنچیں گی، جہاں سڑک کی کشادگی اور نئی پائپ لائن کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔
مریم نواز سیدپور روڈ سے بنی چوک پہنچیں گی، جہاں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ جامع مسجد روڈ جائیں گی، جہاں بھی ان کے استقبال کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جامع مسجد روڈ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔
دورے کے آخری مرحلے میں مریم نواز قافلے کے ہمراہ راجہ بازار پہنچیں گی، جہاں واکنگ اسٹریٹ اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری اور عام شہریوں سے خطاب کریں گی۔ وزیراعلیٰ کھنہ پل ڈاکٹرقدیر خان روڈ پر پاک کا بھی افتتاح کرین گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف،نواز شریف، مریم نواز کا دورہ،مظفرآباد میں بڑی بیٹھک، اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران تقریباً 4 سے 5 گھنٹے راولپنڈی میں گزاریں گی، جبکہ ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔




