پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا سمیت پاکستان وآزادکشمیر بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کا سیشن چل رہا تھا کہ اچانک ہی زلزلہ شروع ہوگیا ، زلزلہ آتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود ممبران کی دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی کے اجلاس میں بھگدڑ مچ گئی۔متعدد ارکان اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کر ہال سے باہر بھاگنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام کچھ دیر پہلے پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی جہاں بجٹ سیشن جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیامر:بادل پھٹنے سےتباہی،مکانات، فصلیں، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی محسوس کئے گئے اور خیبر پختونخوا کے بہت سے علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ سیشن جاری تھا کہ اس دوران زلزلہ آگیا، اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور باہر کی جانب دوڑیں لگا دیں۔
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی نے اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا اور خود بھی اسمبلی کی عمارت سے باہر نکل گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں گلیشیئرپھٹنے ،دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری
پشاور شہر میں بھی زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد او راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
جبکہ شدید زلزلے کے باعث لوگ دفاتر اور گھروں سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے باہر نکل آئے۔بچوں، بوڑھوں اور خواتین میں خوف وہراس پھیل گیا۔




