بالائی علاقوں میں گلیشیئرپھٹنے ،دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے اور ممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا۔

جاری الرٹ کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے3سے4ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔

این ڈ ی ایم اے ممکنہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔

قبل از وقت موسمی جائزہ متعلقہ اداروں کے لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بر وقت تیاری یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

این او ای سی نے 27 جون سے 03 جولائی 2026 تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لیے گلیشیائی برف پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن:پیپلزپارٹی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل،اہم فیصلہ آج متوقع

مسلسل شدید گرمی اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں اضافے کا خدشہ ہے۔گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلوں پر دباؤ بڑھنے سے گلیشیائی جھیل سے پانی کا اخراج، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال، سوات اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشیئر سے ملحقہ وادیوں اور آبادیوں میں خطرات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ الرٹ رہے۔دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔

سیاح، مسافر اور مقامی افراد گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں اور دریا کناروں پر جانے سے اجتناب کریں۔پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل موسم اور سرکاری انتباہات سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: درجنوں تاجرتنظیموں کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

پانی کی سطح میں اچانک اضافہ، پانی کے رنگ میں تبدیلی یا گلیشیئر سے غیر معمولی آوازیں سنائی دیں تو فوری متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ممکنہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہوں، پلوں، آبپاشی کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں بعض رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بند ہونے اور نشیبی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو گلیشیائی جھیلوں، دریاؤں اور موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوران سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ضروری مشینری اوروسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

این ڈی ایم اے کی این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور ضروری معلومات کی متعلقہ اداروں تک بر وقت رسائی یقینی بنا رہا ہے ۔

موسمی صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے“پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”موبائل ایپ سے راہنمائی لیں۔