سہنسہ ، درجنوں خاندانوں کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) تحصیل سہنسہ کے درجنوں خاندانوں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔

ان خاندانوں کا کہنا تھا کہ جب تک ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کیلئے سرگرم تھی ہم ان کے ساتھ تھے ایکشن کمیٹی کہ ناپاک عزائم سامنے آنے پر ہم نے علیحدگی اختیار کرلی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور اسمبلی میں زلزلے سے بھگدڑ مچ گئی،ممبران کی دوڑیں لگ گئیں

سہنسہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افواج پاکستان اور ریاست مخالف ایجنڈا کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل حل کے بجائے ریاست میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔

سینکڑوں شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ایکشن کمیٹی کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت5.7 ریکارڈ

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور نوجوان ریاست مخالف اور پاکستان مخالف اور افواج پاکستان مخالف تحریک کا حصہ نہ بنیں اور اپنے بچوں ،بھائیوں کو اس سے دور رکھیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ جانے سے مکمل طور پر روکیں۔