وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اردن کے معتبر ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
اس اہم پیش رفت پر دونوں شخصیات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فہرست میں شمولیت ہر پاکستانی کیلئے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔
مبارک باد کے پیغام میں کہا گیا کہ یہ اعزاز ملک کے ایک اہم دور میں دونوں رہنماؤں کی قیادت اور خدمات کا اعتراف ہے۔
پاکستان استحکام، مضبوطی اور عالمی سطح پر اپنا مقام مزید بہتر بنانے کی جانب آگے بڑھ رہا ہے جبکہ مسلم امہ میں بھی پاکستان کی آواز پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں گونج رہی ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستان کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید طاقت، اتحاد اور عزت و وقار عطا فرمائے۔




