آزادکشمیر: سڑکوں، ہائیڈرو پاور منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے منظور

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں متعدد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان پر غور کیا گیا جس کا مقصد قومی معیشت کے اہم شعبوں کو مضبوط بنانا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو تیز کرنا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026 27 میں آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 89ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2 نئی اور 9 جاری سکیموں کیلئے 45 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کی بے رخی، راولاکوٹ کے خالی گرائونڈ کی مختلف فضائی فوٹیجز سامنے آگئیں

جاری 9 سکیموں کیلئے 43 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار روپے اور دونئی سکیموں کیلئے 1 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نئے منصوبوں میں آزاد کشمیر کے ڈی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی تنصیب کے لئے 94 کروڑ 45 لاکھ روپے بجلی فراہمی کے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے 1 ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

اسی طرح جاری و منصوبوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تعمیر کیلئے 1 ارب 47 کروڑ 54 لاکھ روپے، 48 میگاواٹ جاگراں ٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 1 ارب 14 کروڑ 53 لاکھ روپے مختص کردیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزارت اطلاعات کا بی بی سی کی جعلی سٹوری پر سخت احتجاج،شکایت درج

ر ٹھوعہ ہر یام پل کی تعمیر کیلئے 88 کروڑ 44 لاکھ روپے، بلاک ایلوکیشن کی مد میں 33 ارب روپے، وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

میر واعظ میڈیکل کالج مظفر آباد کیلئے 15 کروڑ 22 لاکھ روپے، ایم بی بی ایس میڈیکل کالج میر پور کیلئے 43 کروڑ روپے ، نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے 27 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے 40 میگاواٹ دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 29 کروڑ 97 لاکھ روپے مختص کردیئے ۔

لائن آف کنٹرول کے اطراف متاثرہ آبادی کی بحالی کیلئے 39 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کیلئے 43 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔