بی بی سی اردو کے مقامی سٹاف کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،صحافی عمار سولنگی کا دعویٰ

بی بی سی اردو کے مقامی ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، عمار سولنگی کا دعویٰ

اسلام آباد: صحافی عمار سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی بی سی اردو کے مقامی ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عمار سولنگی نے لکھا کہ “بی بی سی نے اپنے مقامی عملے کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔”

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزارت اطلاعات کا بی بی سی کی جعلی سٹوری پر سخت احتجاج،شکایت درج

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ مقامی معاملات پر ” رپورٹنگ” میں دشواری کا سامنا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ آپ بی بی سی اردو کے پاکستانی ملازمین کے بارے میں متعدد منفی کہانیاں اور منفی خبریں سامنے آرہی ہیں،” انہوں نے لکھا۔

عمار سولنگی کے بقول، “تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی اس کی وجہ کیا ہے؟ مقامی مسائل کو کافی منفی انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ بی بی سی اردو کے پاکستانی ملازمین کی جانب سے متعدد منفی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔”

عمار سولنگی نے بی بی سی کے مقامی ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، “میرا مقامی عملے کیلئے پیغام ہے کہ اپنی روح نہ بیچیں، کھڑے ہوں اور بولیں۔ یہ آپ کا ملک اور آپ کی مادرِ وطن ہے۔

اس محدود معیشت میں کروڑوں لوگ روزگار سے وابستہ ہیں، سب کسی غیر ملکی چینل کے غیر ملکی ایجنڈے کی خدمت نہیں کر رہے۔”

انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت پیش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی بی سی اردو ان الزامات کو چیلنج کرے تو وہ بینک ٹرانزیکشنز اور متعلقہ ای میل کی نقول فراہم کر سکتے ہیں۔

تاہم خبر فائل ہونے تک بی بی سی اردو یا اس کی انتظامیہ کی جانب سے عمار سولنگی کے دعووں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔