عوام کی بے رخی، راولاکوٹ کے خالی گرائونڈ کی مختلف فضائی فوٹیجز سامنے آگئیں

راولاکوٹ: کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں ہونے والے دھرنے کے دوران عوامی شرکت توقعات سے کم رہی۔ جبکہ فضائی فوٹیجز میں پنڈال کے بڑے حصے خالی دکھائی دے رہے ہیں۔

مختلف ویڈیوز اور فضائی فوٹیچز کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرانتظام دھرنے کے گراؤنڈ میں شرکاء کی تعداد محدود نظر آئی جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں تبصرے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں راولاکوٹ اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور کشیدہ صورتحال کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی سرگرمیوں سے دوری اختیار کی۔ بعض مقامات پر معمولاتِ زندگی بحال رہے جبکہ کاروباری مراکز بھی کھلے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈرون فوٹیجز میں عیدگاہ گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں پنڈال کے متعدد حصے خالی نظر آتے ہیں۔ تاہم ایکشن کمیٹی کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ راولاکوٹ میں حالیہ ہفتوں کے دوران احتجاج، جھڑپوں اور سکیورٹی کارروائیوں کے بعد سیاسی ماحول خاصا گرم رہا ہے، جبکہ مختلف حلقے معاملات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔