مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد منیر احمد قریشی نے ضلع مظفراباد کی حدود میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا ۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ 9 جون 2026 سے جاری سیاسی و سماجی سرگرمیوں کی آڑ میں شرپسند عناصر ایسی صورتحال پیدا کرسکتے ہیں جس سے ملکی سلامتی و امن عامہ کے متاثر ہونے کا احتمال ہے جس کا بروقت تدارک کیا جانا ضروری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جو کچھ کیا ماہ رنگ بلوچ کے کہنے پر کیا، سپاہی شبیر احمد شہید پر پتھراؤ کرنیوالے ملزم صبغت اللہ کی رحم کی اپیل
اس صورت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد منیر احمد قریشی نے زیر دفعہ 144ابطہ فوجداری 1898 کے تحت ضلع مظفرآباد کی حدود میں مورخہ 20 جون 2026 سے ہر قسم کے احتجاج،دھرنا ، جلوس ، اجتماع وغیرہ کے علاؤہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے چلنے یا کسی جگہ پر بیٹھنے پر پابند عائد کردی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے مشہور انتشاری احمد فرہاد باغ سے گرفتار ، جدید اسلحہ برآمد
حکم نامے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص کے خلاف زیر دفعہ APC-188 کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔




