باغ(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری شاعر اور پی ٹی آئی پروپیگنڈا مہم کے سربراہ احمد فرہاد کو باغ سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احمد فرہاد نےاس وقت وہ کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کررہے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر، عمر نذیر اور امان ادریس کی بھارتی سہولت کار سے خفیہ کال پکڑی گئی،نئی منصوبہ بندی کا انکشاف
کشمیری شاعر احمد فرہاد نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی اور وہ عبوری ضمانت پر تھے۔ احمد فرہاد کو 16ایم پی او کے تحت باغ پولیس نے گرفتارکرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، پشاور اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پولیس ذرائع کے مطابق احمد فرہاد لوگوں کو ریاست کے خلاف اکساتے ہوئے پائے گئے ۔ جبکہ ان کی گاڑی سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔




