میر پور (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج، دھرنوں اور شٹر ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر شہریوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
مسلسل احتجاج اور فائرنگ کے واقعات کے باعث عام شہریوں، خواتین، بچوں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ احتجاج کے دوران قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے، شہری
میرپور سے کشمیر ڈیجیٹل کی نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کو حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حالیہ کشیدگی کے دوران نویں جماعت کی طالبہ عائشہ کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج اور سیاسی اختلافات کے دوران معصوم بچوں اور عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انسانی جانوں کا ضیاع کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
دوسری جانب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیات کو مکتوب ارسال کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، تاہم تشدد اور تصادم سے مسائل مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر نے کہا تھا ہم ریاست آزادکشمیر کیساتھ مذاکرات نہیں کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور
راولاکوٹ میں امن کی بحالی اور شہریوں کا تحفظ فریقین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔




