ٹرمپ نے عشائیے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، مسعود پزشکیان نے معاہدہ کی کاپی میڈیا کیساتھ شیئر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ کو میز پر مفاہمتی یادداشت کے دستاویز پیش کیے جس پر صدر ٹرمپ نے اپنے دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ،ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، وزیراعظم شہبازشریف نے بطور ثالث توثیق کردی

اس موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے صدر ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی۔امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے ہیں۔

قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی دستخط موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دو ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ الیکٹرانک دستخط کے ذریعے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں طے ہے جس میں امریکی، ایرانی وفود سمیت ثالثی کا اہم کردار ادا کرنے والے پاکستان سمیت سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے پر ایرانی اور امریکی دونوں صدور کی دستخط کے بعد سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کے حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی و ایرانی صدور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے،معاہدہ نافذالعمل ہوگیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا ہے اور دونوں فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دئیے ہیں۔