سابق وزیراعظم سمیت کسی بھی وفد کی مظفرآباد مذاکرات کیلئے پہنچنے کی خبریں جھوٹی ،مذاکرات کے تمام راستے بند،اعلیٰ حکومتی ذرائع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان ومرکزی رہنماپیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں حکومتی مذاکراتی وفد کے مظفرآباد جانے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اب مذاکرات کے تمام دروازے بند ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم کے وفد میں وفد میں قمر زمان کائرہ، مسعود خان، سینیٹر رانا ثناءاللہ شامل، وفاقی وزراء امیر مقام، سردار یوسف، طارق فضل، احسن اقبال بھی وفد کا حصہ ہیں حالانکہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا وفد مظفرآباد بیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں بدامنی کے پیچھے بھارتی ایجنڈا اور بھاری سرمایہ کاری ہے،عبدالحمید لون

ذرائع کے مطابق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس افسر جنرل فیصل نصیر اور وزیراعظم آزادکشمیر کی بھی مظفرآباد مذاکرات کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے ۔

اس حوالے سے یہ خبریں بھی چلائی جارہی ہیں کہ حکومت کو عوامی ایکشن کمیٹی کور کمیٹی ممبران سے رابطوں میں دشواری کا سامنا ۔ حالانکہ ان سے کسی حکومتی ممبر کا کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی اب حکومت کسی قسم کے مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پرصدارتی ریفرنس: سپریم کورٹ کی رائے صدرکو واپس ارسال

ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی نے کسی قسم کا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کہ مزاکرات سے قبل کمیونکیشن سسٹم کے بحالی کا کوئی مطالبہ کیا ہو۔نہ ہی کسی ادارے نے ایکشن کمیٹی ممبران کو ہیلی کاپٹر سے مظفرآباد پہنچانے کی پیشکش کی ۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مذاکرات سے قبل ایکشن کمیٹی کے مزید مطالبات بھی سامنے آ گئے، فورسز کو فوری طور پر اسلام آباد واپس بھیجا جائے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔