ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی کوشش، لیبیا سے 177پاکستانی ڈی پورٹ

اسلام آباد: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران لیبیا میں پکڑے جانے والے 177 پاکستانی بے دخلی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیبیا سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔ جس کے بعد انکشاف یوا کہ یورپ جانے کے خواہش مند یہ تمام لوگ ڈنکی کے ذریعے لیبیا پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے 59 کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ جبکہ 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ یہ تما افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، جہاں لیبیا بھیجنے والے ایجنٹس کو ریڈ بک میں شامل کردیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو لیبیا بھجوانے میں ملوث ایجنٹس کے نام ریڈ بُک میں شامل کرلیے گئے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کا معروف ٹک ٹاکر قطر سے ڈی پورٹ ، وجہ کیا بنی؟

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا۔