آزادکشمیر کا معروف ٹک ٹاکر قطر سے ڈی پورٹ ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد:آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکروسیم عباسی عرف یار جی کو قطر سے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی پادش میں ملک بدر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھیرکوٹ کے نواحی علاقے چڑالہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکروسیم عباسی عرف یار جی نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کے دوران متنازعہ ویڈیو زلگائیں جس پر قطری حکام نے ایکشن لیااور 4 روز جیل میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر وسیم عباسی کے علاوہ مزید کئی پاکستانیوں کو بھی قطر نے ڈی پورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر وسیم عباسی محنت مزدوری کےسلسلہ میں قطر میں مقیم تھا اور سوشل میڈیا پر کافی حد تک مشہور ہے۔

یاد رہے کہ امریکا ور اسرائیل کے ایران پر حملےکے بعد ایران نےخلیجی ممالک پر بھی حملے کئے ہیں جن میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

خلیجی ممالک قطر،متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت نےسوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرکرنے اور پروپیگنڈاکرنےسے سختی سے منع کیا تھااس کے باوجود ویڈیوز شیئر کرنے پر حکام نے ایکشن لیا۔

حکومت پاکستان، سفارتخانوں نےبھی پاکستانیوں کو ایڈوائزری جاری کی تھی کہ وہ ان ممالک قوانین کا احترام کریںاور کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کریں جس سے منع کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بحرین نے بھی متعدد ممالک کے شہریوں کو حراست میں لیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ویڈیوز شیئرز کرنے پر بحرین میں ایکشن، گرفتاریاں شروع

آزادکشمیر پہنچے پر ٹک ٹاکر وسیم عباسی عرف یار جی کاکہنا تھاکہ ویڈیو شیئر کرنے پر مجھے بلاکرحراست میں لیا گیا ور پھر ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ٹک ٹاکرنے بھی خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں وکشمیریوں سے اپیل کی کہ و ہ ان ممالک کےقوانین کا احترام کریں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عرب وخلیجی ریاستیں پاکستانیوں وکشمیریوں کیلئے ماں کی حیثیت رکھتی ہیں جو انہیں روزگار کے ساتھ تحفظ فراہم کرتی ہیں اور فراخدلی سے قبول کرتی ہیں ۔

مشرق وسطیٰ میں مقیم تمام افراد کو ان ریاستوں کی احساس معلومات کی تشہیر سے گریز کرنے کے ساتھ انکے ہر طرح کے دفاع میں پیش پیش ہونا چاہئے ۔