امریکا کے جنوبی ایران پر فضائی حملے،سینٹ کام کی تصدیق

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام نے بتایا ہے کہ ا مریکی سینٹرل کمان نےجنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہر بندرعباس میں دھماکے اور فائرنگ، جہازوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات 

سینٹ کام کے مطابق بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بندرعباس میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں لیکن حالات کنٹرول میں ہیں۔