جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، ڈسٹرکٹ کونسلر نمبر دار نذیر خان مستعفی

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو پونچھ میں دھچکا لگ گیا، یونین کونسل ہورنہ میرہ کے ڈسٹرکٹ کونسلر نمبر دار نذیر خان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق صدرجموں کشمیر پیپلز پارٹی( JKPP) سردار حسن ابراہیم خان کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے 3کارکنان پارٹی سے فارغ

اس دوران راولاکوٹ اور ضلع پونچھ کی موجودہ صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مؤثر ردِعمل سامنے نہ آنے اورکمزور پارٹی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

نمبردار نذیر خان نے  ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل ہورنہ میرا نمبر دار نذیر خان نےپارٹی پالیسی سے خفگی کا اظہار کیا،جس کے بعد انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس؛ امیدواروں سے10جون تک درخواستیں طلب

نمبر دار نذیر خان کے سیاسی سفر میں پونچھ کی مقامی سیاست میں بہت اہم کردار رہا تاہم، ان کی جانب سے استعفے کی تفصیلی وجوہات اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔