اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی پالیسی، تنظیمی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کاعوامی مسائل کے حل، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا ایجنڈہ بھرپور انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی:80خاندان پیپلزپارٹی میں شامل،وقت کم نہ ہوتا تو تقدیر بدل دیتے،چوہدری یٰسین
مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً آزاد کشمیر میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنا کر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے گی




