کوٹلی/یونین کونسل ٹائیں، خانکہ کٹہرا(کشمیر ڈیجیٹل)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان پیپلز کی حکومت نے جس طرح سڑکوں کے جال بچھائے اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا اور میرٹ پر ملازمتیں دیں اس کی مثال گزشتہ چار سال میں نہیں ملتی۔
وقت تھوڑا نہ ہوتا تو خطے کی تقدیر بدل دیتے تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیدا کیے ہیں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جا رہے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بشیر زیب بھارتی دلال،بلوچستان کا بڑا دشمن،بلوچ عوام کا گرینڈ آپریشن کا مطالبہ
یونین کونسل ٹائیں کے بعد یونین کونسل خانکہ کٹہرا سے مسلم لیگ ن چھوڑ کر راجپوت قبیلہ کے 80 سے زائد خاندانوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔
قبل ازیں جب صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یٰسین تقریبات میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا یونین کونسل ٹائیں سے راجہ محمد ایوب کی رہائش گاہ راجپوت قبیلہ کی بڑی تعداد نے صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
شامل ہونے والوں میں راجہ الیاس خان اور چیرمین راجہ گلریز خان راجہ ربنواز راجہ زاہد راجہ احمد نواز راجہ طارق محمود راجہ شوکت علی راجہ وارث راجہ شاہد راجہ شوکت علی راجہ طاہر علی راجہ تسلیم راجہ تحسین راجہ سہیل افتخار راجہ مجیب مختار راجہ زوہیب مختار راجہ عزیز سابق چیرمین راجہ لیاقت خان راجہ یاسر راجہ ظہیر راجہ عدیل کے ہمراہ بڑی تعداد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔




