کوئٹہ، ٹرین سانحہ: انسانیت، روایات ، قومی اقدار پر حملہ ، خون رائیگاں نہیں جائے گا، نوابزادہ جمال رئیسانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ ٹرین سانحہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک سفاک اور بزدلانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران اپنے گھروں کو جانے والے نہتے مسافروں، خواتین اور بچوں پر حملہ نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایات اور قومی اقدار پر بھی حملہ ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دہشتگردی،بلوچ عوام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ یکجہتی کا اعلان

رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہا کر کوئی نام نہاد جدوجہد نہیں کی جا سکتی۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنی درندگی اور بزدلی کو ایسے واقعات کے ذریعے دنیا کے سامنے آشکار کر رہے ہیں تاہم بلوچستان کے غیور عوام ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکے کا ہولناک رخ، ہنستا بستہ پورا بلوچ خاندان اجڑ گیا، ماں، باپ اور دو معصوم بچے شہید، مقامی آبادی میں شدید غم وغصہ

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔