کوئٹہ دہشتگردی،بلوچ عوام کا سکیورٹی فورسز کیساتھ یکجہتی کا اعلان

کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) دہشتگرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کیخلاف بلوچستان کے شہری سراپا احتجاج، دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے عزم کا اظہار

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان ۔

مظاہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم عوام ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے،شہریوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کا متحد ہوکر مقابلہ کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایران،امریکہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

بھارتی حمایت یافتہ عناصر اپنی مسلسل ناکامی کے بعد خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتیں۔

دھماکے کی شدت سے گھروں میں موجود بلوچ مقامی شہری، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔

فتنۂ الہندوستان ہمیشہ کی طرح نرم اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ و امدادی آپریشن شروع کر دیا۔غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہری آبادی نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دشمن کو پاکستان کا ابھرتا ہواعالمی قد،امن کی کوششیں ہضم نہ ہوسکیں،چمن دھماکہ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ

شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

شہریوں کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ عناصر اپنی مسلسل ناکامیوں کے بعد خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کسی صورت دہشتگردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد، بھائی چارے اور پائیدار امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔