ایران، امریکہ مذاکرات حج کے بعد اسلام آبادمیں متوقع، العربیہ کا دعویٰ

ریاض (کشمیر ڈیجیٹل) سعودی میڈیا العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور اسلام آباد میں ہوگا، جس میں معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین کا محکمہ برقیات کو بجلی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت

العربیہ کے مطابق ایران امریکہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینےپر کام تیزی سے جاری ہے ، پاکستان سے اہم شخصیات کی ایران کے دورے پر روانگی کا بھی امکان ہے۔۔

سعودی عرب میڈیا کے مطابق حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں ہو گا۔جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیںجبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی مسلسل ایران کیساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ خارجی بصیر واصل جہنم

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سفارتکاری کو موقع فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتےہیں۔۔

جہاز رانی کی سلامتی اور ایک قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کو ایک اضافی موقع فراہم کیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:جتھہ برداروں کو فیصلوں کا اختیار نہیں ،پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے،شاہ غلام قادر

تاکہ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ ہو سکے، سفارتکاری کو موقع دیا گیا تاکہ آبنائےہرمز میں پہلے کی طرح آزادنہ جہاز رانی ہو سکے۔