ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین کا محکمہ برقیات کو بجلی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت

میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین نے کہاکہ محکمہ برقیات گرمی کی شدیدلہرکے باعث بجلی نظام میں پیداتعطل فوری طور پر ترجیح بنیادوں پرحل کرے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ عواممیں بجلی کے غیرضروری استعمال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے تاکہ بجلی کے نظام کورواں دواں رکھاجاسکے۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین نے عوام کو بھی ہدایات جاری کیں کہگرمی کی شدت کے باعث بجلی بحران کی روک تھام کیلئے شہری غیرضروری بجلی کے استعمالسے گریزکریں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جتھہ برداروں کو فیصلوں کا اختیار نہیں ،پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے،شاہ غلام قادر

بجلی بندش کے بعد دوبارہ بجلی کی بحالی پرفوری سارالوڈ نہ ڈالیں،ایئرکنڈیشن اور دیگر غیرضروری لائٹس بجلی آنے کے پندرہ منٹ بعد آن کریں۔

گھروں دوکانوں اور کمرشل مقامات پرغیرضروری لائٹس کم کریں،کھاناپکانے کے لیے بجلی کے ہیٹرکی استعمال کوترک کریں تاکہ شہریوں کوبجلی کے تعطل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

ایکسین برقیات ارشد چوہدری کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کے جملہ ملازمین دن رات بجلی کی بلاتعطل ترسیل کویقینی بنارہے ہیں ۔۔

جہاں کہیں بجلی کے ٹرانسفارمریالائنز کی خرابی ہے انھیں ہنگامی بنیادوں پرٹھیک کیاجارہاہے۔ بجلی کے غیرضروری استعمال اور بجلی کی چوری کے خلاف محکمہ برقیات عملی اقدامات اٹھارہاہے۔

اس سلسلہ میں معززشہریوں اور صارفین سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کے غیرضروری استعمال کے خاتمے کے لیے محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کانظام بحال رہ سکے۔