سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ خارجی بصیر واصل جہنم

کوئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مہینوں پر محیط پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے بعد فتنہ الخوارج کا ایک سرکردہ کمانڈر، عبدالبصیرمسلم واصل جہنم ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی عبدالبصیر 30 ستمبر 25 کو ایف سی (نارتھ) بلوچستان ہیڈ کوارٹر کوئٹہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور انچارج تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیل نہ ہوئی تو ایران پر 2 سے 3 روز میں دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے،ٹرمپ کی دھمکی

حملے کے بعد سے اب تک مختلف کارروائیوں میں حملے میں ملوث 15 خارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ مذکورہ سرغنہ خارجی بصیر موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق14/15 مئی کی رات کو سیکورٹی فورسز نے شعبان کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں 33 خارجیوں کوواصل جہنم کردیاجس میں خارجی بصیر شعبان کیمپ کمانڈر بھی شامل تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ماہ اگست میں چاند پر پراسرار دھماکہ؟ ماہرین نے پیشگوئی کر دی

سکیورٹی فورسز نے خارجی بصیر کی تلاش کیلئے تیز تر اقدامات اٹھائے اوراس طرح 20 مئی کو بصیر آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اس کا ایک قریبی ساتھی زندہ پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق خارجی بصیر معروف دہشت گرد نور اللہ سکنہ گلستان چمن کا بیٹا ہے۔وہ چمن میں ونگ ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے، لیرالائی میں ایف سی پوسٹ اور سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر حملوں میں ملوث رہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کیخلاف شکست،شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کا خاتمہ خارجیوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ یہ جہنم کے کتے بھاگ سکتے ہیں لیکن سیکورٹی فورسز سے چھپ نہیں سکتے ہم انہیں گہرائیوں، بلند ترین چوٹیوں اور سب سے دور بنجر زمین تک شکار کریں گے اور ان میں سے ہر ایک کو مار ڈالیں گے۔