آزادکشمیر الیکشن موخر ہوگئے تو قیامت نہیں آجائے گی ،تنویرالیاس

باغ، تلکیر کوٹھیاں(نامہ نگار)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں عام انتخابات دو تین ماہ تک موخر ہو بھی جائیں تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پیٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مسلم لیگ ن کے سفید پوش امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال، خصوصاً پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مسلم لیگ (ن) کے سفید پوش امیدوار انتخابی مہم چلانے کی پوزیشن میں نہیں رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور بہترین نتائج حاصل کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر بڑےمنصب پر فائزمگر چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ،اشفاق ظفرایڈووکیٹ

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی جیب سے جنوبی باغ کی تین یونین کونسلز کیلئے پچاس، پچاس لاکھ روپے فراہم کریں گے جبکہ چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر سردار محمد آصف کی سڑک کیلئے مزید بیس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اُن کے ان اعلانات پر شرکاء نے بھرپور خیر مقدم کیا اور نعرے بازی کی۔

سردار تنویر الیاس خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو اُن کے ہمارے بھائی سردار قمرالزمان نے یقین دلایا تھا کہ وہ جس حلقے سے بھی الیکشن لڑیں گے، اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنا اُن کیلئے مسئلہ نہیں اور انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میونسپل کارپوریشنز کیلئے 6.900 ملین روپے خصوصی گرانٹ منظور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل باغ کے چیئرمین پروفیسر سردار آصف نے کہا کہ حکومت میں نہ ہونے کے باوجود بھی سردار تنویر الیاس خان نے حلقہ وسطی باغ اور بالخصوص جنوبی باغ کے عوام سے اپنی محبت، وابستگی اور خیر خواہی کا عملی ثبوت دیا ۔مقررین نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کی عوام دوستی، خلوص اور اپنے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت قابل تحسین ہے جس پر عوام اُن کے شکر گزار ہیں۔

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر سردار آصف کے چچا مرحوم سردار محمد بشیر خان کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔
تلکیر کوٹھیاں اور گردونواح سے پارٹی کارکنان، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سابق وزیراعظم کی آمد پر شرکاء نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

مقررین نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا، پارٹی کو اقتدار تک پہنچانا اور سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو اقتدار سے الگ کرنا اُن کی بہترین سیاسی بصیرت، حکمت عملی اور مضبوط قیادت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار تنویر الیاس خان کی مدبرانہ قیادت، عوامی خدمت اور سیاسی حکمت عملی کی بدولت آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار منظور ایڈوکیٹ، سابق چیئرمین بی ڈی اے راجہ شفاعت ، سردار اعجاز بیگ صدر پاکستان پیپلز پارٹی باغ، سردار لیاقت بیگ، چیرمین یونین کونسل راولی کوٹھیاں ظہیر درانی، ڈسٹرکٹ کونسلر بیرپانی مرزا وحید بیگ شامل۔

ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم، وارڈ کونسلر تلکیر سردار مقصود معروف وائس چیئرمین یونین کونسل راولی کوٹھیاں عمران سعید کیانی کسان کونسلر خالد محمود وارڈ کونسلر کوٹھیاں سردار ساجد، معروف سیاسی کارکن سردار مختار خان ، سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر ہو سی ٹوپی سردار فراقت خان سابق چیئرمین یوسی ٹوپی سردار فہیم مشتاق، سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی راولی سردار شاہد قمر،

سیاسی کارکن سردار شاہ میر کاشر ،سردار تنویر خان سردار اظہر ریاض، وارڈ کونسلر نڑیولہ سردار مرتضیٰ چغتائی وارڈ کونسلر چک سریاں نعمان عثمان سردار صیاد خان سردار اخلاق خان ، سردار محمود خان سردار یونس خان سردار فرید خان، سابق وزیراعظم کی پولیٹیکل ٹیم کے ممبران سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ کونسلر مرزا وحید بیگ ،سردار مختار، سردار عامرنعیم ، سردار لیاقت مغل ،سردار فرید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔