ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بڑے،بڑے عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود چھوٹی حرکت کرنے سے باز نہیں آئے۔
اشفاق ظفرایڈووکیٹکا کہنا تھا کہ عوام علاقہ اپرسگنہ،اپر اولڑاں،دامن،گڑنگ،سینا،سم،منگی ناڑ تا ہاؤس حاجی اکبر چکار کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑی مشکل سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے صوابدیدی فنڈز سے چھ کلو میٹر سڑکات منظور کروائیں۔۔۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے نام سے ہائی کوٹ آزاد کشمیر میں رٹ دائر کی کہ میرا استحقاق مجروح ہو رہا ہے،ان سکیموں کو منسوخ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم
یہ انتقام،عوام،غریب دشمنی کی بد ترین مثال ہے،میرے والد مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر نے چالیس سال سیاست کی یہی فاروق حیدر ان کے پاس جاکر لوگوں کی تقرریاں،دیگر کام کرواتے تھے۔
کبھی بھی میرے والد نے سیاست میں انتقام،سیاسی دشمنی کو بنیاد نہیں بنایامیں نے بھی چیئرمین معائینہ کمیشن رہتے ہوئے کبھی بھی کسی سے کوئی انتقام نہیں لیاکیونکہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔
لیکن مجھے افسوس ہے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والے فاروق حیدر چھوٹی حرکتوں پر آگئے ،فاروق حیدر بتائیں کیا گرنگ،اولڑاں،سگنہ،دامن اور دیگر علاقوں کے عوام انسان نہیں ہیں؟
کیا ان کا حق نہیں بنتا کہ وہ سڑک کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں؟راجہ فاروق حیدر نے یہ چھوٹی حرکت کر کے حلقہ میں انتقام کی بنیادعوام دشمنی کی ایسی مثال قائم کی جو مجھے اپنے والد کے چالیس سالہ دور سیاست میں کہیں نظر نہیں آئی۔۔
حلقہ کے عوام کو بھی میرے بیس سالہ دور سیاست میں کہیں انتقامی،ظلم و زیادتی والی سیاست نظر نہیں آئی ہو گی،فاروق حیدر خان سے اس چھوٹی حرکت کی توقع نہیں تھی۔۔
فاروق حیدر بڑے باپ حیدر خان کے بیٹے ہیں،غریب لوگوں سے ان کا حق چھین کر فاروق حیدر نے عوام اور حلقہ چھ دشمنی کی وہ مثال قائم کردی جو لوگ مرتے دم تک یاد رکھیں گے۔
یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ فاروق حیدر اس لیول تک چلے جائیں گے،ان کے حلقہ کے عوام کو سہولت مل، سڑکیں بن رہی تھیں،کیا یہ سڑکیں بنانا جرم ہے؟
فاروق حیدر نے انتقام کی جو بدترین مثال قائم کی ہے اس پر عوام سراپا احتجاج ہے،لوگوں کو اس پر شدید دکھ ہوا،لوگ فاروق حیدر کو میرے ساتھ لڑے جانے والے چار الیکشن اور قبل ازیں بھی ووٹ دیتے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات 2026: جمعیت علمائے جموں و کشمیر کا پی ٹی آئی سے سابقہ اتحاد ختم
فاروق حیدر بتائیں کہ گجروں نے کبھی آپ کو ووٹ نہیں دیے؟آپ اتنی نفرت،دشمنی ایک قبیلے سے کر رہے ہیں،فاروق حیدر نے ہائی کوٹ میں رٹ دائر کر کے حلقہ کے عوام کو اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے آپ ایک انتقامی،عوام دشمن شخص ہیں۔
فاروق حیدر کا غریب عوام کی آہیں،سسکیاں،بد دعائیں قیامت تک پھیچا کریں گی،کبھی غریب لوگ معاف نہیں کریں گے،جو لوگ ان روڈز کی عدم تعمیر کے باعث مشکلات کا شکار ہیں ۔۔
ان کے دل سے نکلی بد دعا سے آپ کی بخشش نہ ممکن ہو جائے گی،فاروق حیدر یاد رکھیں ایک غریب کی آہ،بد دعا بڑا،اثر رکھتی ہے،آپ رٹ واپس لیں لوگوں کے کام ہونے دیں،جس نے آپ کو ووٹ دینے ہوں گے۔۔
وہ آپکو جس نے مجھے ووٹ دینا ہو گا وہ مجھے دے گا کیا آپ جبر،ظلم،ڈنڈے کے زورلوگوں کے گھر جلا کر ووٹ لیں گے۔ یہ اب ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ 2026ء ہے،اب ہم نہ ایسا کرنے دیں گے نہ آپ کو ایسا کرنے دیا جائے گا۔۔
جہاں میرے ووٹروں کو ہراساں کریں گے وہاں پھر فاروق حیدر کے ووٹرز بھی ہراساں ہوں گے،2021 تک کی پرامن فضا کو فاروق حیدر،ان کے سوشل میڈیا ٹک ٹاکرز،سیاسی مشیروں نے خراب کیا ہے۔۔
فاروق حیدر کے حامیوں نے اس سیاست کو گندہ کیا،گالی بنایا،فاروق حیدر کے دائیں،بائیں پھرنے والوں نے ماحول خراب کیا اب ایسی حرکتیں ہم برداشت نہیں کریں گے۔۔
فاروق حیدر غلط فہمی کا شکار نہ رہیں نہ میں غلط فہمی کا شکار ہوں،ہم نے الیکشن لڑنا ہے لیکن فاروق حیدر،ان کے حامی پرامن فضا کو خراب کر رہے ہیں،جب الیکشن کا دور نہیں ہوتا تب فاروق حیدر پاکستان مخالف اور جب الیکشن کا دور آتا ہے تو فاروق حیدر پاکستان کے حامی بن جاتے ہیں۔
فاروق حیدر کو کونسی محبت ہے اس ملک کے ساتھ؟فاروق حیدر کو محبت صرف اقتدار کے ساتھ ہے میرے والد نے چالیس سال سیاست کی ایک پلازہ،ایک مکان،دکان نہیں بنا پائے مظفرآباد میں ایک کرایہ کے گھر میں رہتے تھے،فاروق حیدر عوام کو جواب دیں مظفرآباد میں محل،پلازہ کیسے بن گیا،چوہدری مجید سے پیسے لیکر محل اور پلازہ نہیں بنایا؟




