آزادکشمیر:پنجاب حکومت کے تعاون سے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ جو سنٹرل کنٹرول روم مظفرآباد میں قائم ہوگا۔

آئی جی پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے مطابق سی ٹی ڈی اور سی پی او کمپلیکس کیلئے وفاق نے 2 ارب روپے منظور کر لیے، جبکہ سیف سٹی منصوبے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن موخر ہوگئے تو قیامت نہیں آجائے گی ،تنویرالیاس

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئے پولیس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ضرورت پڑنے پر 4 سے 5 ہزار اضافی نفری طلب کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس، سائبر کرائم فورس اور QRF پر بھی کام جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میونسپل کارپوریشنز کیلئے 6.900 ملین روپے خصوصی گرانٹ منظور

انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم سڑکیں بند کرنے اور زبردستی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اس سے قبل آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جلد پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے تعاون سے آزادکشمیر میں سیف سیٹی پروجیکٹ شروع کریں گے ۔

لیاقت علی ملک نے اپنے انٹرویو میں مستقبل میں آزاد کشمیر پولیس میں پنجاب پولیس طرز پر مراعات کا اعلان بھی کیاتھا ، انٹرویو میں کہا تھا کہ آزادکشمیر پولیس کی مکانیت سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔

آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر پولیس کیلئے ملزمان کی گرفتاری بھی ایک چیلنج ہے پہاڑی علاقوں میں ملزمان کو گرفتار کرنا محکمہ پولیس کیلئے مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اس کا تدارک بھی ناگزیر ہے ۔