پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے گرینڈ آپریشن میں18خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
تاہم کچھ مقامی افراد کی خوارجین کو سہولت کاری دینے کی کوشش کی گئی ۔ بھارگتے ہوئے خوارج کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاسی استحکام مضبوط اداروں ، آئین کی بالادستی پر ہے،فیصل ممتاز راٹھور
اس ویڈیو کو دیکھ کے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مقامی سطح پر سہولت کاری دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں کتنی بڑی رکاوٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بنیاد پر 18 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
بدقسمتی سے، اسی آپریشن کے دوران *کچھ مقامی سہولت کاروں نے ان خوارجیوں کو بچانے کیلئے انہیں گھیرے میں لے لیا اور محفوظ راستہ فراہم کر کے انہیں فرار کروانے کی کوشش کی گئی جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن شیڈول مہاجرین نشستوں سے مشروط کرنے کی خبریں بے بنیاد، الیکشن کمیشن
خوارج ہمیشہ کی طرح مقامی آبادی کے پیچھے چھپنے اور انہی مقامی سہولت کاروں کو اپنی ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ خوارج اور ان کے مقامی سہولت کار نہ صرف ملک کے امن کے دشمن ہیں بلکہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے پورے علاقے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز تمام تر چیلنجز کے باوجود دہشتگردوں اور ان کےسہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور چن چن کر ان کا صفایا کیا جا رہا ہے۔




