تتہ پانی پونچھ کی قابل فخر بیٹی نے تتہ پانی پونچھ کا نام روشن کردیا، ڈاکٹر صفیہ اختر پاکستان نیوی میں بطور لیفٹیننٹ کمانڈر پاس آؤٹ ہو گئیں۔
ڈاکٹر صفیہ اختر کوپی این ایس بہادر کراچی پر لیفٹیننٹ کمانڈر کے رینکس لگائے گئے،وہ آزاد جموں کشمیرکے 3اضلاع کے سنگم تتہ پانی پونچھ کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ کمانڈر کا اعزاز رکھتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحان میں کامیابی سمیٹنے والی آزادکشمیر کی 4 بیٹیاں، تعلق کہاں سے ہے؟
ڈاکٹر صفیہ اختر تتہ پانی کے نواحی علاقے کنوئیاں پونچھ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار اختر حسین کی صاحبزادی جبکہ نوجوان قانون دان سردار اقبال اختر ایڈووکیٹ کی بہن ہیں
ڈاکٹر صفیہ اختر کی کامیابی پر اہلیان تتہ پانی میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اسے باعث فخر قرار دیا ہے۔
شہریوں نے ڈاکٹر صفیہ اختر ،والدین اوردیگر فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں وخواہشات کا اظہار کیا ہے،مزید کامیابیوں کے لئے بھی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نورین عارف پر بزرگ خاتون کے سنگین الزامات پر ہلچل، پولیس،خان ہائوس کا ردعمل آگیا




