کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی کی ہر دلعزیز علمی، ادبی اور روحانی شخصیت خادم القرآن اخلاق الرحمن راٹھور نے حویلی میں125فیکٹریاں، پانچ سمال انڈسٹری زونز کا اعلان کردیا۔
خادم القرآن اخلاق الرحمن راٹھور اپنے گھر “قرآن محل” ہالن جنوبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حویلی میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :الیکشن کی گہما گہمی،جوڑ توڑ،ن لیگ،پیپلزپارٹی کیلئے ٹف ٹائم، مبصرین
انہوں نے کہا کہ ضلع حویلی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے، جس کی وجہ سے نوجوان ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہیں۔
خادم القرآن اخلاق الرحمن راٹھور نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں پانچ سمال انڈسٹری زونز قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 125 فیکٹریاں لگائی جائیں گی، جس سے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔
خادم القرآن اخلاق الرحمن راٹھور نے اعلان کیا کہ انشاءاللہ ضلع حویلی میں پانچ سمال انڈسٹری زون قائم کئے جا رہے ہیں، ہر زون میں 25 فیکٹریاں بنائی جائیں گی۔۔
یعنی کل 125 فیکٹریاں قائم ہوں گی۔ اس منصوبے سے مقامی نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیکٹریاں حکومت سے کسی قسم کی گرانٹ یا سڑکوں کے فنڈز مانگے بغیر خود تیار کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ؛ تین ہائیڈرل پاور پراجیکٹس کے ٹینڈر ز پراسیس کالعدم قرار
ان کا مقصد دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق صنعت کاری کو فروغ دینا اور ضلع حویلی کی پسماندگی کو دور کرنا ہے۔اخلاق الرحمن راٹھور نوجوانوں کے لیے امید کی کرن تصور کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف روزگار تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر سیکھنے، خود کفیل بننے اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو حویلی کے نوجوان روزگار کے لیے بیرونِ ممالک ہجرت پر مجبور نہیں ہوں گے۔
اخلاق الرحمن راٹھور نے مزید کہا کہ ضلع حویلی طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور روزگار کے مواقع کی کمی کا شکار ہے۔ مقامی سطح پر ایسا اقدام اگر کامیاب ہوتا ہے تو یہ پورے آزاد کشمیر کیلئے ایک مثال بن سکتا ہے۔




