سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ شاہبان میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں33 فتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت بھی آپریشن جاری ہے، دہشتگردوں کے ساتھ زبردست مقابلہ ہو رہا ہے اور بھی دہشت گردوں کی نقصانات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج واصل جہنم، ایک شدیدزخمی
تفصیلات کے مطابق 14اور 15 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ شاہبان میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس دوران سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ فتنہ الخوارج پر کاری ضرب لگائی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے گروہ کا گھیرائو کرکے انکو نشانہ بنایا اور 33دہشتگردوں کو جہنم واصل پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھمبر میں آپریشن بنیان المرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش ، شمعیں روشن
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت بھی آپریشن جاری ہے اور دہشتگردوں سے زبرست فائرنگ تبادلہ جاری ہے جس میں ملک دشمن دہشتگردوں کے علاقے سے صفایا کا امکان ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، روزنہ کئی آپریشنز سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔




