جانی خیل ، بنوں(کشمیر ڈیجیٹل)بنوں کے علاقے جانی خیل کے نواحی گاؤں شاد خان کلہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 خوارج جہنم واصل، ایک شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق، بنوں کے علاقے شاد خان کلہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اخلاق الرحمن راٹھور کا حویلی میں5 سمال انڈسٹری زونز،125فیکٹریاں لگانے کا اعلان
کاروائی کے دوران 9 خوارج جہنم واصل جبکہ ایک خارجی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، جہنم واصل ہونے والے خوارج چند روز قبل فتح خیل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں بھی ملوث تھے ، جن کی تلاش جاری تھی۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مزید سہولت کاروں اور فرار خوارجین کی تلاش ابھی جاری ہے۔آپریشن عزم استحکام اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت خوارجین اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر جھنم واصل کیا جا رہا ہے۔




