مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہائیکورٹ آزادکشمیر میں بینک آف آزادکشمیر میں صدر کی تعیناتی کے حوالے سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت 12 جون کو مقرر کردی ۔۔
حکومت آزادکشمیر کو بینک آف آزادکشمیر کے صدر کی تعیناتی کیس میں ایک بار پھر ہائیکورٹ میں مشکلات کا سامنا۔۔
بینک آف آزادکشمیر کے صدر کی تعیناتی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا۔ وزارت خزانہ نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے محمد ایوب خان کو عہدے کیلئے نا اہل قرار دے دیا
جبکہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انٹرویو کمیٹی بھی پہلے ہی انہیں مسترد کر چکی ہے۔
ہائیکورٹ نے محمد ایوب خان بنام آزاد حکومت کیس میں ریکارڈ سمیت چیف سیکرٹری کےسامنےپیش ہونےکی ہدایت کردی۔ دوسری جانب کمیٹی بینک آف پنجاب کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ملک ایاز بابر کے نام کی منظوری کئی ماہ قبل دیکر سٹیٹ بینک کو کلئیرنس کیلئے خط بھی لکھی چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی باوقار شخصیت کمشنر چوہدری مختار حسین ملازمت سے سبکدوش
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی لابی انتخابات سے قبل ہر صورت محمد ایوب کی تعیناتی چاہتی ہےتاکہ فیصل راٹھورکو حویلی میں ووٹ بینک بڑھانے میں مدد مل سکے۔
وزارت خزانہ پہلے ہی محمد ایوب خان کو عہدے کیلئے نااہل قرار دے چکی ہے جبکہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انٹرویو کمیٹی بھی مسترد کر چکی ہے کیس کی اگلی سماعت 12 جون کو ہوگی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاؤس کی مخصوص لابی انتخابات سے قبل ہرصورت تعیناتی چاہتی ہے تاکہ حویلی میں ووٹ بینک مضبوط کیا جا سکے۔
دوسری طرف حکومتی ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سینئر بینکر محمد ایوب خان نے صدر کشمیر بینک کیلئے اپنی اہلیت عدالت میں ثابت کردی۔
سٹیٹ بینک سے جاری اپنے فٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ کے حوالے سے تمام ڈاکومنٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے خود کو کشمیر بنک صدر کی پوزیشن کیلئے اہل ثابت کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کااحتجاجی تحریک کا اعلان، یکم جون سے دھرنے کی دھمکی
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 3 سا لوں کاایف پی ٹی بھی عدالت میں پیش کیا، اور یہ ثابت کیا کہ وہ آٹھ سال تک ایس ایم ای بینک میں ڈویژنل ہیڈ کی پوزیشن پر کام کرتے رہے۔
محمد ایوب خان نے ایس وی پی، ڈویژنل ہیڈ کے طور پر ای وی پی سے چارج لیا، اور ای وی پی کی پوزیشن پر آٹھ سال تک کام کیا۔
عدالت نے تمام ریکارڈ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو بھیجنے کی ہدایات دے دی جس کے بعد محمد ایوب کی اہلیت کے بارے میں منفی پراپیگنڈا دم توڑ گیا۔
وزیر خزانہ آزادکشمیر چیئرمین کشمیر بینک ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید کا کہنا ہے کہ دی بینک آف آزاد جموں اینڈ کشمیر اگست تک شیڈول بینک بن جائے گا۔۔
اس سلسلہ میں موجودہ حکومت نے تمام تر سٹیٹ بینک کی شرائط کو پورا کر دیا ہے ہمارا اخری لیٹر جون میں چلا جائے گا اور اسٹیٹ بینک اٹھ ہفتوں کے اندر لائسنس جاری کر دے گا۔۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دی بینک آف آزاد جموں کشمیر بہترین طریقے سے لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تاجر اور یوتھ دونوں بینک کی پالیسیوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔
اس لئے اس بینک کو شیڈول ہونا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل تھا چھ ماہ کے عرصے میں بینک کے اندر کمال اصلاحات کی گئی ہے جس کی بدولت اج یہ بینک منافع کما رہا ہے۔
بینک اف ازاد جمون کشمیر کو شیڈول بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی تمام شرائط کو پورا کر لیا گیا ہے اس لیے اگست تک اسے دیگر بینکوں کی طرز پر شیڈول بنا دیا جائے گا۔۔
اسٹیٹ بینک نے ہمارے ساتھ طے کیا ہے کیا اٹھ ہفتے کے اندر اندر کشمیر بینک کو ان لائن کر دیا جائے گا تین بنیادی ضروریات تھی جن کو حکومت نے پورا کر دیا ہے اس کی اکٹی 10 ارب ہو چکی ہے



