مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے آزادکشمیر بھر کے سرکاری و پنشنر ملازمین کو عید قربانی سے قبل تنخواہیں ،پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق انٹیلی جنس آفیسرامریکی میرین کور اسکاٹ رٹرنے پاکستان کو نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیدیا
ذرائع کے مطابق حکومت نے عید قربان سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرتے ہوئے 20مئی 2026 کو تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔
محکمہ مالیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20مئی 2026کو بغیر کسی کٹوتی کے ادا کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن، ٹکٹوں کی تقسیم ،پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈتشکیل
مذکورہ تنخواہ میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس، کار اور موٹر سائیکل ایڈوانس کی اقساط شامل نہیں ہوں گی۔یہ سہولت آزاد حکومت کے تمام ملازمین، پنشنرز اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین و پنشنرز پر لاگو ہوگی۔
آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :الیکشن کی گہما گہمی،جوڑ توڑ،ن لیگ،پیپلزپارٹی کیلئے ٹف ٹائم، مبصرین
حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالاضحی سے قبل رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن 20مئی تک جاری کردی جائیں گی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اور پنشنر کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل22 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا،




