اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پٹرول 6 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 19روپے51پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول 6 روپے 51 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 19روپے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دیدی۔
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر
ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیررانا ثناء اللہ کی سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھرآمد، پارٹی میں شمولیت کی دعوت
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو40 روپے فی لیٹر بڑے اضافے سے بچانےکیلئے متحرک رہی،قیمتوں کا اطلاق یکم مئی رات بارہ بجے سے ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی کا اعزاز، ولیجہ نثار خواجہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں تعینات
اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے بھی وضاحت کی ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے سے گریز کیا جائے، مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بغیر کسی تعطل کے برقرار رکھی گئی ہے اورمستقبل میں بھی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔



