اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیررانا ثناء اللہ خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد میں سابق صدر آزاد جموں کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان کی رہائش گاہ “ہفت چنار” میں اہم ملاقات ۔
وفد میں وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان، سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر شاہ غلام قادر، ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری عبدالرحمان آرائیں اور چوہدری طارق فاروق شامل تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس امتحان 2025کے نتائج کا اعلان، 170کی تقرری کی سفارش
مسلم لیگ ن کے وفد نے راجہ محمد ذوالقرنین خان، راجہ قیصر ذوالقرنین خان اور راجہ بابر علی ذوالقرنین خان کو پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین خان اور ان کے اہل خانہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا۔
اس موقع پر رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سےسابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کو اپنی نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش: شادی تقریب میں تیز موسیقی سے 140 مرغیاں ہلاک، تحقیقات شروع
راجہ محمد ذوالقرنین خان نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شریف خاندان سے ان کے دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔
راجہ ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات قابل تحسین رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے دستبردار نہیں ہونگے،نئے پتے ابھی نہیں کھیلے،علائو الدین بروجردی
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کی ملکی دفاع، قربانیوں اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے کردار پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔




