جہلم ویلی کا اعزاز، ولیجہ نثار خواجہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں تعینات

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) جہلم ویلی کا فخر ، یونین کونسل لمنیاں سے تعلق رکھنے والے خواجہ نثار احمد مرحوم و شگفتہ اسلم خواجہ ایلیمنٹری معلمہ کی صاحبزادی ولیجہ نثار خواجہ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا

یونین کونسل لمنیاں کی بیٹی ولیجہ نثار خواجہ نے محنت اور لگن سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے کامیابی کا نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس امتحان 2025کے نتائج کا اعلان، 170کی تقرری کی سفارش

سی ایس ایس امتحان2025کا رزلٹ سامنے آنے کے بعد ولیجہ نثار خواجہ کا نام بھی کامیاب امیداروں میں شامل ، شاندار کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں  170 امیدواروں کو کوٹہ اور میرٹ سسٹم کے تحت مختلف سروس گروپس میں حتمی تقرری کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں میرٹ لسٹ، دستیاب نشستوں اور صوبائی کوٹے کی بنیاد پر کی گئی ہیں تاکہ مختلف خدمات میں متوازن تقسیم ممکن ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ: آزاد کشمیر میں پنجاب طرز کا پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا حکم

سی ایس ایس 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے امیدواروں میں اسید رفیق نے پہلی، محمد محسن خالد نے دوسری جبکہ طارق حفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹاپ 30 امیدواروں کی اکثریت کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان میں تعینات کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

ولیجہ نثار خواجہ کو کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں تعینات کر دیا گیا ہے جو ان کی محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلِ علاقہ، سماجی و سیاسی شخصیات نے اس کامیابی کو جہلم ویلی کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی

Scroll to Top