لداخ بھارت کی نام نہاد یونین ٹیریٹری کا حصہ نہیں، پاکستان کا شدید ردعمل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے مقبوضہ خطے لداخ پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ لداخ کا خطہ بھارت کی نام نہاد یونین ٹیریٹری کاحصہ نہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ لداخ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہاہے اور نہ ہی اسے بھارت کا حصہ تسلیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے لداخ میں اپنا پاوں جمانے اور انتظامی ڈھانچہ مضبوط کرنے کیلئے 5 نئے اضلاع کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔

بھارت نے اس فیصلے کے بعد یونین ٹیریٹری (یوٹی) لداخ میں اضلاع کی کل تعداد 2 سے بڑھ کر 7 ہو گئی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، آج ہی اعلان کا امکان

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور مقبوضہ لداخ کی صورتحال پر پاکستان نے اپنا موقف واضح کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں نئے اضلاع کے قیام کو پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انجینئرنگ قرار دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیررانا ثناء اللہ کی سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھرآمد، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

بھارت کے یک طرفہ اقدامات ایک متنازع خطے کی قانونی حیثیت اور سیاسی نمائندگی کو متاثر کرنے کی دانستہ کوشش ہیں۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے مطابق مقبوضہ لداخ اور جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ان اقدامات سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔

Scroll to Top