تہران (کشمیر ڈیجیٹل) ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاؤالدین بروجردی نے واضح کیا ہے کہ جنگ میں ایران کا پلڑا بھاری ہے،ابھی ہم نے اپنے نئے پتے نہیں کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاؤالدین بروجردی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جنگ کا پلڑا ایران کے حق میں ہے اور تہران نے ابھی تک اپنے تمام پتے” نہیں کھیلے ہیں۔
چیئرمین ایرانی قومی سلامتی کمیٹی علاؤالدین بروجردی نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرنل ریٹائر وقار احمد نور زبیر جرال کے گھر پہنچ گئے، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت، مشاورت کا عندیہ
انہوں نے باب المندب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اہمیت آبنائے ہرمز سے کم نہیں ہے اور یمنی فورسز اس آبی گزرگاہ کو بند کر کے امریکہ کو ایک اور کاری ضرب لگانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے صرف رہبرِ معظم کے حکم پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، لیکن مذاکرات کی میز ہمارے لیے سمجھوتے یا ذلت کی جگہ نہیں ہے۔ ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گا اور تہران کے پاس طویل مدتی جنگ لڑنے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی وافر مقدار موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرحلقوں میں انتخابی فہرستوں کی تیاری الیکشن کمیشن میں چیلنج
دوسری جانب، ایرانی مذاکراتی وفد کے رکن پروفیسر سید محمد مرندی نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد انتہائی محدود اختیارات کے ساتھ آیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا اور جے ڈی وینس بار بار فون پر ہدایات لیتے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ‘اپنا گھر اسکیم’ کا باضابطہ آغاز، مستحقین میں بینک چیک تقسیم
ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد مذاکرات کے دوران نیتن یاہو سمیت متعدد شخصیات سے رابطے میں رہا، جس سے ان کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔




