اتر پردیش (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع سلطان پور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بجنے والی تیز موسیقی مبینہ طور پر 140 مرغیوں کی ہلاکت کا سبب بن گئی، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 اپریل کی رات ایک گاؤں میں ببن وشوکرما کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ بارات روایتی انداز میں نکالی گئی، جس میں ایک ہائی وولٹیج ڈی جے سسٹم بھی شامل تھا جو انتہائی بلند آواز میں موسیقی چلا رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی کا اعزاز، ولیجہ نثار خواجہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں تعینات
اطلاعات کے مطابق جب بارات صابر علی کے پولٹری فارم کے قریب سے گزری تو تیز آواز اور بیس کی تھرتھراہٹ سے فارم میں موجود مرغیاں شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئیں۔ صابر علی کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 9:30 بجے شور اپنی شدت پر تھا، اور کچھ ہی دیر میں 140 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔
پولٹری فارم کے مالک نے واقعے کا ذمہ دار ڈی جے آپریٹر، کلو یادو کو ٹھہراتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا آواز کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی تھی یا نہیں۔
ماہرین کے مطابق پرندے تیز آواز کے لیے انتہائی حساس ہوتے ہیں، اور شدید شور ان میں ذہنی دباؤ یا دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس امتحان 2025کے نتائج کا اعلان، 170کی تقرری کی سفارش
بھارتی میڈیا کے مطابق 25 اپریل کی رات سلطان پور کے ایک گاؤں میں ببن وشوکرما نامی شخص کی بیٹی کی بارات میں ہائی وولٹیج ڈی جے سسٹم بھی شامل تھا جو انتہائی تیز آواز میں موسیقی بکھیر رہا تھا۔
جب یہ بارات صابر علی نامی شخص کے پولٹری فارم کے قریب سے گزری تو وہاں موجود پرندوں میں بے چینی پھیل گئی۔
صابر علی کے مطابق رات تقریباً 9:30 بجے موسیقی کا شور اپنی انتہا پر تھا۔ تیز آواز اور بیس کے تھرتھراہٹ سے مرغیاں بری طرح خوفزدہ ہو گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرنل ریٹائر وقار احمد نور زبیر جرال کے گھر پہنچ گئے، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت، مشاورت کا عندیہ
دیکھتے ہی دیکھتے 140 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ فارم کے مالک نے اس مالی نقصان کا ذمہ دار ڈی جے آپریٹر کو ٹھہراتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروادی۔
پولیس نے ڈی جے آپریٹر، کلو یادو کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔




