کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ ن لیگ ہماری فکر چھوڑے،انتخابات جیت کر پیپلز پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور عوامی حمایت اس کے ساتھ کھڑی ہے۔
چوہدری محمد اخلاق کا مزید کہنا تھا کہ، پارٹی کی جانب سے دیا گیا تعلیمی پیکج تاریخی اقدام ہے، جس کا مقصد آزادکشمیر کے ہر گھر تک تعلیم کی سہولت پہنچانا ہے۔ آنے والے انتخابات میں پارٹی متحد ہو کر میدان میں اترے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
وزیر مال آزادکشمیر چوہدری محمد اخلاق نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں نوجوانو ایک ہو جآو یہ سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ ہم سب کو اتحاد کے ساتھ چلنا ہے ، انشاء اللہ الیکشن میں فتح یاب ہوں گے ، ہماری سیاست کا مقصد خدمت ہے ،
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: عالمی یوم ملیریا، سردار نجیب ،ڈاکٹر ساجد بخاری کی قیادت میں واک کا اہتمام
پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ خلوص نیت کو فوقیت دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں پیپلزپارٹی میں ہوں ۔میرا پیغام ہے کہ آپ سب متحد رہو تاں کہ کامیابی ہمارا مقدر بن سکے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر مستقبل میں بھی فتح یاب یاب ہوں گے ، انہوں نے کہا وزیراعظم آزادکشمیر نے انقلابی اقدامات سے آزادکشمیر کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم قاسمی نے خطاب میں پرجوش نعرے لگوا کر پنڈال میں نیا ولولہ پیدا کیا۔
میزبان تقریب وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی میگا ترقیاتی منصوبے دیے۔ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،یہ پھولوں کی سیج نہیں تھی، اس وقت جب اداروں پر اعتماد اٹھ رہا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت نے وہ اعتماد بحال کیا ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
آج عوام یہ سمجھ چکی ہے اگر ازادکشمیر میں ترقی و خوشحالی آئی ہے یہ پارلیمانی نظام سے ہے جو کہ پیپلزپارٹی نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قمروٹی میں ماڈل کالج، گوئی میں ڈگری کالج کو ماڈل کالج کا درجہ، تتہ پانی میں گرلز ڈگری کالج کو پوسٹیں دیکر مکمل کالج کا درجہ، پھگوڑی سکول کو سائنس کالج کا درجہ دیا گیا
اسی طرح حلقہ راج محل بھر میں درجن سے زائد مڈل اور ہائی سکولز کو بھی اپ گریڈ دیا گیا۔وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کونسلرز کے ہمراہ بہترین تعلیمی پیکج دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو گلدستہ پیش کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں
وزیر خوراک و ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا شاندار اور خوبصورت استقبال اور خوبصورت جلسہ کرنے پر ظفر ملک کو مبارکباد دیتے ہیں پیپلزپارٹی میں اتفاق و اتحاد سے کوٹلی کی چھ کی چھ سیٹیں جیتے گی۔
تعلیمی پیکج کا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتاہے اس پیکیج میں کو امتیاز نہیں برتا گیا یہ سب کے لئے ہے۔انہوں نیکہا کہ ہماری حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آصف زرداری اور پاکستانی قیادت کو قیام امن کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پیکج ان بچوں کے لئے ہے جن کا یہ حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں۔پیکیج کے مخالفین نہیں چاہتے کہ ریاست ترقی کرے۔ ہم نے چیلنج سمجھ کر چھ ماہ کی حکومت لی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی تن تنہا حکومت بنائیں گے۔
انہوں نیکہا کہ وعدہ کرتا ہوں ملک ظفر کے حلقے کی کو جو فائل آئے گی اپنی پیچھے کرکے اس پر پہلے دستخط کروں گا۔ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
سردار آفتاب انجم سابق صدر بار نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گے۔ چوہدری زمان جنگی ڈسٹرکٹ کونسلر،ملک شاہنواز ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار ڈسٹرکٹ کونسلر،شاہد رشید،چوہدری عبدالغفور جاوید چیئرمین ضلع کونسل،اظہر بڑالوی،شیخ اظہر نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔




