مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے معروف وکیل کا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا ۔سیکرٹری بار کونسل کی جانب سے لائسنس معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے حبیب اللہ شاہ ایڈووکیٹ ولد یوسف شاہ المعروف اشتیاق بخاری ڈسٹرکٹ مظفرآباد کا لائسنس معطل کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسل رولز 1998 کے رول 162(i) کے تحت حبیب اللہ شاہ ایڈووکیٹ کا خلاف ورزی کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں
کمیٹی نے موصوف کو 07 یوم کے اندر خلاف ورزی کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی۔ مقررہ مدت کے اندر معقول وضاحت موصول نہ ہونے کی صورت میں بار کونسل قواعد کے تحت لائسنس منسوخ کرتے ہوئے موصوف کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




