سکائی لنک پبلک ہائی سکول پیر بالا ڈرگ تقسیم کرنے لگا،سردار جہانداد ایڈووکیٹ کا الزام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) سردار جہانداد خان مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے کہا کہ سکائی لنک پبلک ہائی اسکول بالا پیر میں بچوں کو تعلیم کے بجائے ڈرگ تقسیم کی جارہی ہیں ۔

کئی بار سیکنڈل سامنے آنے پر پرنسپل عامر گردیزی کو معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے کہا گیا مگرموصوف خاموش تماشائی بنے رہے۔ اُلٹا بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ ہیلی کاپٹر واقعہ: حقائق چھپانے کی کوشش؟متضاد دعوے سامنے آ گئے

مذکورہ پرنسپل نے طلباء کو سکول سے باہر بات بتانے پر سکول سے فارغ کرنے کی دھمکی دی۔اسی ڈر کی وجہ سے ایک ششم کلاس کا طالب علم سکول سے گھر واپس ہی نہ گیا۔جو رات کے دو بجے نلوچھی پل سے ملا۔

عامر گردیزی اور ڈرگ مافیا کو تھانہ پولیس صدر کی حمایت حاصل ہے چونکہ تھانہ صدر پولیس کے اکثر اہکار محرر ،تفتیشی افتخار یونس و دیگر ڈرگ ڈیلر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ ہیلی کاپٹر واقعہ: حقائق چھپانے کی کوشش؟متضاد دعوے سامنے آ گئے

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس اور آئی جی بچوں کے مستقبل بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اور ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

اسکول میں مبینہ منشیات کے معاملے پر بطور ذمہ دار والد آواز اٹھانا جرم نہیں۔ افسوسناک طور پر بچے کو ہراساں کیا گیا، جس کے باعث وہ دن دس بجے سے رات دو بجے تک لاپتہ رہا

بعد ازاں ایک راہگیر نے اسے پل سے گرل پر چڑھتے ہوئے بچایا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں

Scroll to Top