مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ جنگلات میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی دوڑ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
اسٹنٹ کنزر رو باز آف فاریسٹ بی17اور فاریسٹ بی 15کی خالی آسلامیوں کے سلسلہ میں قبل ازیں شیڈول حکم امتناعی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ بی سترہ ، فارسٹ رینجر بی سولہ کیلئے خواتین امیدواروں کی دوڑ 21نومبر 2026کو مظفرآباد ایئرپورٹ جبکہ مرد امیدواروں کی بائیس نومبر کو ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں 39طالبات کی انٹرن شپ شروع
خواتین امیدواران کا بتاریخ 21 نومبر صبح 08:30 تک دوڑ کے مقام ( منظرآبا دایئرپورٹ ) پہنچنا لازمی ہوگا تاکہ جسمانی ، دستاویزات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔
تاخیر میں آنے کی صورت میں دوڑ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے جس کی ذمہ داری متعلقہ امیدواروں پر عائد ہوگی۔
مرد امیدواروں کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ بائیس نومبر کی صبح ساڑھے اٹھ بجے دوڑ کے مقام مظفرآباد ایئرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد دوڑ کا عمل شروع کیا جائے۔
تاخیر میں آنے کی صورت میں دوڑ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے جس کی ذمہ داری متعلقہ امیدواروں پر عائد ہوگی۔
قواعد کے تحت ایسے امیدواران جو 06 کلو میٹر کا فاصلہ 40 مت میں دوڑ کر لے کریں گے، وہی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گے وہ انٹرویو اور ٹیسٹ کیلئے اہل تصور ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک سٹی میراتھن: کشمیری ایتھلیٹ محمد یوسف اور مونا خان کا نیا ریکارڈ
امیدواران کے کال لیٹر آزاد جموں و کشمیر پیک سروس کمیشن کی ویب ساعت www.ajkpsc.gov.pk پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔
امیدواران کو بذریعہ ڈاک کال لیٹر ارسال نہیں کئے جائیں گے، تاہم پریس ریلیز ہذا الکل اشتہار، اخبارات میں بھی شائع کی جائے گی تا کہ جملہ امیدواران مطلع ہوں ۔
اگر کسی امیدوار کا کال لیٹر ویب سائیٹ پر دستیاب نہ ہوتو وہ اپنا نام اور رول نمبر بات سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے یا اصلی وبینک چالان، رسید دکھا کر دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔
امیدواران کال لیٹر کے علاوہ اصل شناختی کارڈ بہر صورت پیش کرنے کے پابند ہو گئے۔ مزید معلومات کیلئے بذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا۔
-822-920205,920206,920208,920214,920201




