90خواتین اساتذہ گریڈ17 میں ترقیاب، سلیکشن بورڈ نے منظوری دیدی

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن ’’تعلیم سب کے لئے‘‘ اور وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں ترقیابیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

​سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قاضی عنایت علی کی زیرِ نگرانی، محکمانہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 90 سینئر خواتین اساتذہ (B-16) کی بطور ماہر مضمون (Subject Specialist B-17) باقاعدہ ترقیابی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات میں کام چلائو پالیسی کے تحت 14 رینج آفیسران کی عارضی ترقیابیاں

ریاضی، کیمسٹری، فزکس، بیالوجی، انگلش، اردو، اسلامیات، سیاسیات، معاشیات اور تاریخ کے مضامین میں ماہر اساتذہ کی گریڈ 17 میں ان ترقیابیوں سے سکولوں میں تدریسی معیار مزید بلند ہوگا۔

​تمام ترقیاں خالصتاً میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہیں۔​محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹ پامال کرنے پر سابق ڈی پی آئی کالجز آزادکشمیر معطل، انکوائری شروع

یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں مرد اساتذہ کی ترقیابیاں عمل میں لائی گئی ہیں ،وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی پہلی کابینہ میں بھی وزیر تعلیم تھے جس کی بدولت ترقیابیوں کا تسلسل جاری ہے اور سالوں سے ترقی کے منتظر اساتذہ کو ان کا حق مل رہا ہے۔

 

Scroll to Top