میرٹ پامال کرنے پر سابق ڈی پی آئی کالجز آزادکشمیر معطل، انکوائری شروع

اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر نےسابق ڈی پی آئی کالجز پروفیسر خواجہ عبدالرحمان حال پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد کو معطل کر کے سپیشل سیکرٹری داخلہ چوہدری گفتار کو انکوائری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیاہے۔

سابق ڈی پی آئی کالجز پروفیسر عبدالرحمان پراپنے دور میں محکمہ تعلیم کالجز کے کلرکوں کی سنیارٹی لسٹ کو نظرانداز کر کے من پسند افراد کو ترقیاب سمیت سنگین الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گل حسن وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے کنسلٹنٹ مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرنے محکمہ تعلیم کا لجز کے جونیئرکلرکوں اور ہیڈ کلر کوں کی سنیارٹی میں تفاوت اور کی گئی ترقیابیوں میں سنیارٹی کو نظر انداز کرنے سمیت من پسند لوگوں کو ترقیاب کرنے اور پائے جانے والے تمام نقائص/ تفاوت کی بنا پر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہونے کی پاداش میں خواجہ عبدالرحمان کو معطل کردیا ہے۔

وزیراعظم نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (وقت )، حال پروفیسر (بی (20) گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد خواجہ عبدالرحمان کو ملازمت سے معطل کیے جانے کے علاوہ آزاد کشمیر سول سرونٹس (ا نفیشنسی اینڈ ڈسپلن ) روالز 1977ء کے تحت با قاعدہ انضباطی کارروائی کے لیے سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ چوہدری گفتار حسین کو انکوائری آفیسر مقرر کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری آفیسر اندر معیادر پورٹ سفارشات آتھورائزڈ آفیسر کی خدمت میں پیش کرینگے ۔انکوائری آفیسر کو انکوائری سے متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی محکمہ ہائر ایجو کیشن کی سطح سے عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: جاوید بٹ سمیت 73 ووٹرز کیخلاف ہائیکورٹ کا حکم امتناعی معطل

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن7اپریل کو جاری کیا گیا ہے جو اب سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top