بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،یونس میر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، حکومت آزاد کشمیر نے متعدد سیکرٹریز حکومت کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے ۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر محمودایکس آفیشو سیکرٹری حال چیئرمین AJK-TEVTA اور محترمہ تہذیب النساء سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تبدیل کر کے محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ماتحت عدلیہ کے 22 جوڈیشل آفیسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد یونس میر ایڈیشنل سیکرٹری صحت عامہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور امجد علی مغل ایڈیشنل سیکرٹری سروسز کو تبدیل کر کے چیئرمین AJK-TEVTA تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے تبادلے کو موجودہ وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے متعدد اعلیٰ پولیس افسران کے بھی تبادلے کئے تھے ۔فیصل راٹھور سرکار ان دنوں بڑے پیمانے پر تبادلے کررہی ہے اور اہم اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر پولیس :بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،ایس ایس پی ریاض حیدر سمیت متعدد افسران تبدیل

آزادکشمیر کابینہ نے تعلیمی پیکج بھی منظوری دی ہے اور ایڈہاک ملازمین کو بھی توسیع دیدی ہے۔

 

 

Scroll to Top